ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نکھل کمار سوامی کے متعلق غلط رپورٹ کی اشاعت، وشواوانی کے مدیر پر ایف آئی آر درج 

نکھل کمار سوامی کے متعلق غلط رپورٹ کی اشاعت، وشواوانی کے مدیر پر ایف آئی آر درج 

Tue, 28 May 2019 10:56:43    S.O. News Service

بنگلورو،28/مئی(ایس او  نیوز) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے فرزند نکھل کمار سوامی کے متعلق کنڑا روزنامہ وشواوانی میں شائع ایک توہین آمیز مضمون کے سلسلے میں اس اخبار کے مدیر وشویشور بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ شہر کے سری رام پورہ پولیس تھانے میں ریاستی جے ڈی ایس کے شعبہئ قانون کے عہدیدار پردیپ کمار کی شکایت پر یہ ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ پولیس افسروں نے اس سلسلے میں شکایت درج کرنے اور اس پر ایف آئی آر جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ اس اخبار میں نکھل کمار سوامی کی طرف سے میسور کی راڈیسن بلو ہوٹل میں کئے گئے ہنگامے کی اطلاع دیتے ہوئے یہ خبر شائع کی گئی ہے کہ نشے میں دھت نکھل کمار سوامی نے منڈیا کے لوگوں کو برا بھلا کہا ہے۔ اور یہ بھی کہ نکھل کمار سوامی نے اپنی شکست کے لئے اپنے دادا دیوے گوڈا اور تایا ایچ ڈی ریونا کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہاکہ ہاسن پارلیمانی حلقے میں کانگریس کی تائید حاصل کرلی، لیکن منڈیا میں برگشتہ کانگریسیوں چلوورایا سوامی اور نریندرا سوامی کو منانے میں ناکام رہے۔ خبر میں تحریر تھا کہ نکھل کمار سوامی کو دوستوں نے منانے کی بہت کوشش کی۔ اس کے باوجود بھی نکھل نے ہنگامہ کیا، تاہم ہوٹل راڈیسن بلو کے انتظامیہ نے بتایا کہ اس ہوٹل پر ایسا کوئی واقع پیش آیا ہی نہیں۔ ہوٹل میں نکھل کمار سوامی کی طرف سے ہنگامے کی کوئی شکایت بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔اس بنیاد پر جے ڈی ایس نے وشواوانی کے خلاف نکھل کمارسوامی کے علاوہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گو ڈا اور وزیراعلیٰ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس شکایت پر پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت شویشور بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حالانکہ دیگر اخباروں میں بعد میں یہ خبر شائع ہوئی لیکن جے ڈی ایس نے وشویشور بھٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے نکھل کمار سوامی پر چرچ اسٹریٹ کی ایمپائر وٹل میں 2006کے دوران نشے کی حالت میں ہنگامہ کھڑا کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔ اس دوران بی جے پی نے نکھل کمار سوامی کی طرف سے کنڑا اخبار کے مدیر کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قدم سے کمار سوامی آزادیئ صحافت پر حملہ کرنے اور اخباروں کے مدیروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 


Share: